تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:26

برکینا فاسو :2آسٹریلوی باشندے اغوا،القاعدہ نے ذمہ داری قبول کرلی

جیو نیوز - برکینا فاسو ........مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں آسٹریلیا کے دو باشندوں کے اغوا کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کر لی ہے۔

مالی کی سرحد کے قریب پندرہ جنوری کو آسٹریلوی ڈاکٹر کن ایلیٹ اور ان کی اہلیہ کو اغوا کیا گیا تھا۔دونوں میاں بیوی نے سرحدی گاؤں میں چالیس سال سے اسپتال کا انتظام سنبھال رکھا تھا ۔

القاعدہ سے منسلک تنظیم نے دونوں آسٹریلوی باشندوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ تنظیم نے آڈیو پیغام میں خاتون کو غیر مشروط طور پر چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.