تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:42

اوباما اور شی جن پنگ کا شمالی کوریا کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی صدر باراک اوباما اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جوہری تجربے پر شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدربارک اوبامااورچینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں صدور نے شمالی کوریاکی جانب سےبیلسٹک میزائل تجربےکے منصوبے کو اشتعال انگیزقرار دیا ۔

انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ حالیہ جوہری تجربے پر شمالی کوریاکےخلاف سخت اقدامات کرے ۔دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں ایک موثر قرارداد لانے پر بھی زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.