تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:58

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ:امریکہ ،جاپان،جنوبی کوریا کی مذمت

جیو نیوز - واشنگٹن.........شمالی کوریا نے ممنوعہ ٹیکنالوجی سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کردیا، میزائل تجربے پر امریکہ اور جاپان سمیت کئی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے جبکہ سلامتی کونسل نے تجربہ پرہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ممنوعہ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ میزائل کا تجربہ ملک کے شمالی مغربی علاقہ میں کیا گیا، اور بتایا جاتا ہے کہ میزائل بیس سے داغا گیا جو جاپان کے جنوبی اکینیاوا جزیرے کے قریب سے گزرا ہے۔ ادھر جنوبی کوریا کی فوج اور امریکی محکمہ دفاع نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کردی ہے۔

اس میزائل تجربے پر امریکہ اور جاپان سمیت کئی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، جبکہ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی سوزن رائس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے شمالی کوریا کو وارننگ جاری کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.