تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:33

امریکی کانگریس کی رکنیت ،دو پاکستانی نژاد امیدوار بھی دوڑ میں شامل

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکی کانگریس کی رکنیت کےلئے رواں سال ہونے والے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں آگئے۔

44 سالہ ڈین ایچ ملک کا تعلق امریکی حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی سے ہے اور وہ ریاست پنسلوانیا کے 8ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امیدوار ہیں۔ وہ امریکی بحریہ کے سابق ملازم اور معروف وکیل ہیں۔ ان کے والد اور والدہ دونوں پروفیسر ہیں جو40 سال تک امریکا کی ولانووا یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔

ڈین ایچ ملک کے والد1953ءمیں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے ۔ کانگریس کی رکنیت کے دوسرے پاکستانی نژاد امیدوار54 سالہ علی مرزا کا تعلق موجودہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ نیویارک کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امیدوار ہیں، وہ ایک پبلک ریلیشنز فرم کے مالک بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.