تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:42

عرب امارات :حزب اللہ اور القاعدہ سیل کے خلاف مقدمے کی سماعت

جیو نیوز - ابوظبی........متحدہ عرب امارات میں لبنان کی حزب اللہ ملیشیا سے وابستہ تین افراد اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تییئس افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی ۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تین لبنانی افراد کے خلاف حزب اللہ سے وابستہ بلا اجازت ایک گروپ تشکیل دینے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔انھیں ابوظبی کی اسٹیٹ سکیورٹی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ان میں سے ایک کینیڈین شہری ہے اور اس کے ملک کے قونصل خانے کے نمائندے بھی مقدمے کی سماعت کے وقت عدالت میں موجود تھے۔

تینوں ملزموں نے اپنے خلاف عاید کردہ الزامات کی صحت سے انکار کیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں لبنانی حکومت نے کہا تھا کہ ستر لبنانیوں کو متحدہ عرب امارات سے بے دخل کردیا گیا ۔ادھر ابوظبی کی ایک اور عدالت میں تیئیس مدعاعلیہان کے خلاف القاعدہ سے وابستہ سیل تشکیل دینے کے الزام میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی ہے۔

ان میں زیادہ تر یمنی ہیں اور دو ملزم مفرور ہیں۔ان کے خلاف مقدمے کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میںدولت اسلامیہ عراق وشام کے مقامی خود ساختہ امیر کے خلاف چند روز قبل ہی مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.