تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:59

امریکا اور بھارت کا چینی سمندری حدود میں فوجی مشقوں کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا اور بھارت نے چین کی سمندری حدود میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے بتایاکہ کہ یہ گشت متنازع بحیرہ جنوبی چین میں بھی کی جا سکتی ہے، جس سے چین کی جانب سے شدید ردعمل کا امکان ہے۔ چین ان پانیوں پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت اور امریکا کے عسکری تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ان دونوں ممالک کی نیوی بحر ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کر چکی ہیں۔ تاہم بھارتی نیوی نے آج تک کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر گشت نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.