تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:52

ا مریکی وزارت خارجہ کا قومی بجٹ سے 34 ارب ڈالر کا مطالبہ

جیو نیوز - واشنگٹن......... ا مریکہ کی وزارت خارجہ نے اپنی سرگرمیوں کے لئے 2017 کے قومی بجٹ سے 34 ارب ڈالر مانگے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے 95 کروڑ 20 لاکھ ڈالر یوکرین، مالدووا اور وسطی ایشیا کے ممالک میں انسداد بدعنوانی، سول سوسائٹی کے کردار کو مضبوط بنانے کے پروگراموں، قانونی اصلاحات، معاشی ترقی اور دوسری کارروائیوں پر صرف کیا جائے گا۔

امریکی وزارت خارجہ بہت سے ممالک میں جمہوریت اور سول سوسائٹی کے فروغ پر گرانٹ جاری کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.