تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:23

شام میں ممکنہ جنگ بندی پر امریکا اور روس کے اختلاف بر قرار

جیو نیوز - ماسکو ........روس نے شام میں یکم مارچ سے جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، اْدھر جنیوا میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں شامی امن مذاکرات بھی پچیس فروری سے شروع ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب روسی وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف کے مطابق روس فائر بندی کے تمام امکانات پر بات کرنے پر تیار ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے روسی فضائیہ نے حلب ، الاذقیہ، حما اور حمص صوبے میں دہشت گردوں کی ڈیڑھ ہزار سے زائد کمین گاہوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب امریکا نے بھی فوری جنگ بندی کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ واشنگٹن کا خیال ہے کہ جنگ بندی کی روسی تجویز اصل میں اعتدال پسند باغیوں کو پوری طرح کمزور کر دینے کے تناظر میں ہے۔ اْدھر جنیوا میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں شامی امن مذاکرات بھی پچیس فروری سے شروع ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.