2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:39
بشارالاسد کا شام میں کوئی مستقبل نہیں ہے،عادل جبیر
جیو نیوز - رباط.........سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کی شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے،انھوں نے واضح کیا کہ شام میں اگر سیاسی عمل ناکام رہتا ہے تو پھراس صورت میں کوئی پلان بی نہیں ہے۔
تاہم انھوں نے شامی بحران کے حل کیلئے مزید تفصیل بیان نہیں کی ہے۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کی قیادت میں اتحاد شام میں زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرتا ہے تو پھر سعودی عرب بھی اپنے دستے بھیجنے کو تیار ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار رباط میں مراکشی وزیر خارجہ صلاح الدین مزوار کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا،اس موقع پر مراکشی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس کے داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت سے نمٹنے کے لیے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔مراکش خلیجی خطے کے امن کو درپیش خطرات کے مقابلے کے لیے بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں گذشتہ سال یمن میں شروع کیے گئے فوجی آپریشن نے ثابت کیا ہے کہ یہ اس ملک میں ایک جائز اور قانونی حکومت کے دفاع کے لیے کیا گیا ہے۔ مراکش فرقہ واریت اور ریاستوں کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔ہم خلیج فارس کے استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر سعودی عرب کےساتھ ہیں۔