تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:16

کیمرون، جنازے کے اجتماع پر بوکوحرام کا خود کْش حملہ،10افراد ہلاک

جیو نیوز - ابوجہ.........افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں جنازے کے ایک اجتماع پر ہونے والے خود کْش بم حملے میں دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ۔

دہشت گرد گروپ بوکو حرام کی طرف سے کیمرون میں ہونے والا یہ پہلا تصدیق شْدہ حملہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق علاقائی حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز نائجیریا کی سرحد سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کیمرون کی حدود میں یہ خود کْش حملے دو انتہا پسندوں نے کیے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ بوکو حرام کی طرف سے کیمرون میں ہونے والا یہ پہلا تصدیق شْدہ حملہ ہے، امریکا نے بوکو حرام کو دنیا کا سب سے زیادہ خطرناک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔ چھ سال سے جاری بوکو حرام کے مسلح کارروائیوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چْکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.