تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:8

شام :اسپتالوں اورا سکولوں پر فضائی حملے، ہلاکتیں 55سے متجاوز

جیو نیوز - دمشق........ شام میںاسپتالوں اور اسکولوں پر فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والی افراد کی تعداد55سے تجاوز کر گئی ہے،8افراد بدستور لاپتہ جبکہ درجنوں زخمی ہیں ،حملوں سے متعلق شامی حکومت اور اپوزیشن کے متضاد الزامات سامنے آئے ہیں۔

اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزری اور جنگی جرم قرار دگیا ہے ۔میڈیسن ود آؤٹ بارڈڑ نامی تنظیم کے 8کارکن تاحال لاپتہ ہیں ۔

اس سے قبل اقوام متحدہ نے تصدیق کی تھی کہ شام کے شمال میں اہسپتالوں اورا سکولوں پر میزائل حملوں کے نتیجے میں تقریبا 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بعض تنظیموں نے ان حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرایا ہے۔اطلاعات کے مطابق ادلیب کے علاقے معر النعمان میں دو ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی تنظیم میدساں سان فرنتیر کا کہنا ہے کہ اس کے ایک ہسپتال کو چند منٹوں کے دوران چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی حادثاتی حملہ نہیں تھا بلکہ جان بوجھ کر ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ایم ایس ایف کے مطابق فضائی حملے کے بعد سے اس کے عملے کے سات افراد ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.