9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:9
ایران معاہدے کے باوجود دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے،امریکا
جیو نیوز - نیویارک........اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاورنے کہاہے کہ ایران ابھی تک عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے مگر تہران ساتھ ہی تنازع کو شہہ دے رہا ہے اور مستقبل میں خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمانتھا پاور نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے دورے کے موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس معاہدے کا پوری طرح اطلاق ہوگیا تو اس کے ذریعے سے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تمام راستے ختم ہوجائیں گے اور ہمیں ایران کے جوہری پروگرام میں پہلے سے زیادہ رسائی حاصل ہوجائے گی۔
ایران معاہدے کی ابھی تک مضبوطی سے پاسداری کررہا ہے مگر ابھی ابتدائی مراحل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بالکل ایران ابھی ایک خطرہ ہے۔ ایران دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔ ایران نے شام جیسے تنازع میں بشار الاسد کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔