9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:39
بیلجیئم: داعش کیلئے بھرتی میں ملوث دس افراد گرفتار
جیو نیوز - برسلز ........ بیلجیئم کی پولیس نے داعش کیلئے بھرتی میں ملوث ہونے کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان افراد کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا ، ان پر الزام ہے کہ وہ شام میں داعش کیلئے مبینہ طور پر لوگوں کو بھرتی کررہے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ ان افراد کو برسلز کے علاقے مولنبیک اور دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا اور ان میں سے کئی پیرس حملے میں بھی ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تفتیش کے دوران یہ بات واضح ہوئی کہ یہاں کے لوگ شام کا سفر کرتے رہے ہیں۔