تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:55

طالبان سے مذاکرات کی تاریخ اسی ماہ متوقع ہے، افغان وزارت خارجہ

جیو نیوز - کابل.........افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تاریخ رواں ماہ کے آخر تک طے ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چار ملکی گروپ افغانستان اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کررہا ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ 23 فروری کے اجلاس میں طے ہوگی۔

چار ملکی تعاون گروپ کا چوتھا اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہوگا، چار ملکی تعاون گروپ میں پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.