تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:42

طالبان نابالغوں کو جنگ کے لئے استعمال کر رہے ہیں،ایچ آر ڈبلیو

جیو نیوز - نیویارک.........انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ طالبان بڑی تعداد میں نابالغوں کو جنگ کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ قندوز میں گزشتہ برس کے دوران تقریباً 100 بچوں کو لڑائی کے لیے بھرتی کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں طالبان نے مدرسوں کو استعمال کیا اور وہاں پر بچوں کو عسکری تربیت دی۔

اس دوران انہیں اسلحہ اور بم استعمال کرنے کے علاوہ بم بنانا بھی سکھایا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق طالبان اس مقصد کے لیے خاص طور پر غریب خاندان کے بچوں کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طالبان چھ سال کے بچوں کو عسکری تربیت دینا شروع کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.