13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:50
صومالیہ، یمن، لیبیا امریکی سفری پابندیوں والے ممالک میں شامل
جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکا نے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے تحت سفری پابندیوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اس فہرست میں اْن غیر ملکی سیاحوں کو شامل کیا ہے جو ’ویزا ویور پروگرام‘ کے تحت لبییا، صومالیہ اور یمن کا دورہ کرتے ہیں۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایسے مسافروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ عام ویزا حاصل کرنے کی درخواست دیں۔
ادھر امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے بتایا ہے کہ لیبیا، صومالیہ اور یمن اْس فہرست میں شامل ہوں گے جس میں ایران، شام اور سوڈان کا شمار ہوتا ہے، جن کے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں اور جن کی مکمل چھان بین لازم ہے۔