14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:0
بھارتی:ہریانہ میں جٹ برادری حقوق کیلئےسڑکوں پر نکل آئی
جیو نیوز - ہریانہ.......بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری اپنے حقوق کے لیےحکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 2 شخص ہلا ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار سمیت متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔
متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔مشتعل مظاہرین نے بسوں کو اور ہریانہ کے وزیر کے گھر کو آگ لگادی، ڈی آئی جی کے دفتر پر بھی حملہ کیا اور پولیس موبائلز کو نقصان پہنچایا۔
مظاہرین نے سڑکیں اور ریلوے لائنز بلاک کی ہوئی ہیں جس سے ہائی وے پر ٹریفک اور ہریانہ آنے والی ساڑھے 5سو ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزیردفاع اور آرمی چیف سے فوج بھیجنے کی درخواست کردی ہے، جٹ برادری تعلیمی اداروں اور جابز میں اپنا کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔