تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:29

افغانستان : امریکی ڈرون طیارہ گرکر تبا ہ، کوئی ہلاک نہیں ہوا

جیو نیوز - واشنگٹن.........جنوبی افغانستان میں بغیر پائلٹ کے ایک امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، یہ ڈرون طیارہ قندھار ایئر فیلڈ کے قریب گرا تاہم اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

ایم کیو نائن ریپر ڈرون طیارے کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے،امریکی فوجی حکام نے ڈرون کے کریش ہونے کی وجوہات جاننے کا عمل شروع کر دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں بھی ایسا ہی ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا تھا۔

امریکی ایئر فورس نے ڈرون طیارے کے کریش ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ ایئرفورس کے ایک بیان کے مطابق یہ ڈرون طیارہ قندھار ایئر فیلڈ کے قریب گرا تاہم اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

امریکی فوجی حکام نے ڈرون کے کریش ہونے کی وجوہات جاننے کا عمل شروع کر دیا ۔ امریکی بیان کے مطابق ایم کیو نائن ریپر ڈرون طیارے کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں تباہ ہونے والا ڈرون طیارے بھی قندھار ایئر فیلڈ سے اْڑا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.