تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:36

ایرانی فوج کے تربیتی کیمپ پرنامعلوم افرادکا حملہ

جیو نیوز - تہران.........ایران میں الحمیدیہ شہر کے نزدیک ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک فوجی کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صوبے کے صدر مقام اہواز اور حمیدیہ کے درمیان شارع عام پر ہونے والی والی یہ کارروائی "عرب اسٹرگل موومنٹ فار لبریشن آف اہواز" کے ایک عسکری ونگ العقاب بریگیڈ نے کی۔بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ آور گروپ نے کیمپ کو شدید نقصان پہنچایا جہاں ایرانی باسیج کے ارکان اور عراقی پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے ملیشیاؤں کو تربیت دی جاتی ہے۔

حملہ آور گروپ کی پاسداران انقلاب کے ارکان کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں پاسداران کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ حملہ آوروں نے جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے بعد وہ اپنے مراکز پر واپس لوٹ آئے۔ حملے کے بعد پاسداران انقلاب نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں سے تفتیش کے لیے چوکیاں قائم کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.