تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:59

وکی پیڈیاانتظامیہ کا ویب سائٹ کو24گھنٹے کیلئے بندکرنیکااعلان

جیو نیوز - سان فرانسسکو … پائریسی کے خلاف امریکا میں مجوزہ سخت قانون سازی پر وکی پیڈیانے اپنی ویب سائٹ24گھنٹے کے لیے آج شام سے بندکرنیکااعلان کردیاہے ۔وکی پیڈیا کیساتھ کئی دیگر ویب سائٹس بھی اپنی خدمات بدھ کی شام سے ایک روزکیلیے بندکررہی ہیں۔دا اسٹاپ آن لائن پائریسی ایکٹ اور انٹلیکچوئل پراپرٹی تحفظ ایکٹ کے تحت مووی اسٹوڈیوز،ریکارڈ لیبلز اور دیگر کاپی رائٹ ہولڈرز کو اس بات کے وسیع حقوق حاصل ہوجائیں گے کہ وہ ان ویب سائٹس کو بند کرنیکامطالبہ کریں جوانکے مطابق پائریسی پھیلاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.