تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:41

افغانستان : برفانی تودے گرنے سے29افراد جاں بحق

جیو نیوز - کابل…فارن ڈیسک…افغانستان میں برف کے تودے گرنے سے29افراد جاں بحق ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی پہاڑ ی علاقوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔متاثرہ علاقے رابطہ سڑکیں شدید برفباری کی وجہ سے بند ہیں۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ بدخشاں صوبے میں کم از کم 40 زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہصوبائی دارالحکومت کے فیض آبا کی بیرونی سڑکیں 6 فٹ(2 میٹر) برف کی وجہ سے بند ہیں۔برفانی تودے موسم سرما میں اکثر شدید صورت حال اختیار کرجاتے ہیں۔فروری2010میں سالنگ پاس میں ایسے توووں کی وجہ سے 171 افرادموت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.