19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
بنگلا دیش کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام، فوجی ترجمان
جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلا دیش میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سازش میں ملوث متعدد افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ بنگلا دیشی فوج کے ترجمان کے مطابق حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش بعض حاضر سروس فوجی افسران نے کی۔ترجمان کے مطابق فوجی جوانوں کی کوششوں کے بعد سازش کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔