تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:56

جرمنی: ٹریفک حادثہ،25گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے

جیو نیوز - برلن…این جی ٹی…ہائے ویز پر گاڑیوں کی رفتار کے بارے میں پیغامات آویزاں کرنا انتہائی ضروری ہے ورنہ تیزرفتاری کئی جان لیواحادثات کا سبب بن جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ گذشتہ روز شمالی جرمنی کے ہائے وے پر بھی دیکھا گیا جہاں تیز رفتاری کے سبب25گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے۔جرمن شاہراہِ اعظم پر ہونے والے اس خطرناک ٹکرائو کے نتیجے میں جہاں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا وہیں لاتعداد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.