تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:14

امریکا: ٹیکساس میں بارشیں وآندھی ،نظام زندگی مفلوج

جیو نیوز - ڈیلاس … امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بارشوں اور آندھی کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے اور ہزاروں افراد بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔بارش کے سبب اکثر سڑکوں پر پانی اس قدر کھڑا ہوگیا ہے کہ گاڑیاں ڈوبی ہوئی ہیں۔ڈیلاس، سین انٹونیو اور آسٹن میں زیادہ تر سڑکیں بند رہیں اور موسم کی خرابی کے سبب درجنوں پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔اگرچے شمالی ٹیکساس میں کئی انچ بارش ہوئی ہے مگر ماہر ارضیات کا خیال ہے کہ اتنا پانی جمع ہونے سے بھی عشروں کی پیاسی اس ریاست کی خشک سالی ختم نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.