تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:44

نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم کے 11 مشتبہ کارکن ہلاک

جیو نیوز - ابوجا …نائیجیریا کی مسلح افواج نے ایک کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے 11 مشتبہ کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔ نائیجیریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم کے خلاف کارروائی کے دوران تنظیم کے 11 کارکن ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق کارروائی میں سکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ چند روز قبل نائیجیریا کے علاقے کانو میں مذکورہ تنظیم کی جانب سے کیے گئے بم دھماکوں میں 200 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس تنظیم نے نائیجیریا کے صدر کی جانب سے امن مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.