تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:47

امریکی شخص نے قتل کے بعد مقتول کا بھیجا کھا لیا

جیو نیوز - کراچی…رفیق مانگٹ… ایک امریکی شخص نے قتل کے بعد مقتول کا بھیجا(دماغ) کھا لیا۔عدالت نے ملز م کے نفسیاتی معائنے کا حکم دے دیا،قتل کی اطلاع قاتل کی ماں نے پولیس کو دی ۔ برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ویران گھر میں ایک شخص کو کلہاڑے کے وار سے قتل کر کے اس کا بھیجا کھایا۔ جج نے ملزم کا نفسیاتی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کنیکٹی کٹ کی عدالت میں پشت پر باندھے ہاتھوں کے ساتھ 35سالہ ٹائری لنکن اسمتھ کو پیش کیا گیا ۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے15دسمبر کو اینجل گونزا لیز کو قتل کیا جس کی لاش ایک ویران گھر کی تیسری منزل پر پائی گئی۔ پراسیکیوٹر ڈونل کولیموڑ نے عدالتسے درخواست کی کہ جرم انتہائی گھناوٴنا ہے اس لئے اس کی ضمانت کے لئے کسی اعلیٰ شخصیت کے ضمانتی بانڈ لیے جائیں۔عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا کہ ملزم ا سمتھ پولیس حکام کی نظروں میں ا س وقت آیا جب اس کے کزن نے مقتول کے ذبح کے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔چچازاد بہن نے حکام (ڈی ٹیکٹو)کو بتایا کہ اسمتھ نے 15 دسمبر کو اس کے گھر پر آتے ہی کہا کہ آج میں اپنے ہاتھ خون سے رنگنا چاہتا ہوں اور اگلے ہی دن جب وہ اس کے گھر آیا تو اس کی پتلون،ہاتھوں اور کلہاڑے پر خون تھا۔کزن کے مطابق اس نے اسمتھ کی ماں کو احوال بتایا جس نے16دسمبر کو پولیس کو اس ویران گھر کی تلاشی لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بیٹا دماغی مسائل کا شکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.