2 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:47
پاپوانیوگنی میں مسافر کشتی ڈوب گئی، 3 سو سے زائد افراد لاپتہ
جیو نیوز - سڈنی …پاپوا نیوگنی میں مسافر کشتی کے حادثے میں تین سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 50 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ مسافر کشی پاپوانیو گنی کے مشرق میں کمبے اور لائے کے درمیان سفر کررہی تھی کہ اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ آسٹریلین میری ٹائم سیکورٹی اتھارٹی کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں چار مرچنٹ شپ حصہ لے رہے اور انہیں ریسکیو ایئرکرافٹ کی معاونت بھی حاصل ہے۔