تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:48

امریکی سینٹ کمیٹی میں ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا بل منظور

جیو نیوز - یروشلم … امریکی سینٹ کی بینکنگ کمیٹی نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا بل منظور کر لیا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے عائد نئی پابندیوں میں ایران کے شعبہ توانائی اور ایرانی انقلابی گارڈز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی نے گزشتہ روز اس بل کو منظور کر لیاتھا۔ کمیٹی چیئرمین اور ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم جوہانسن اور ری پبلکن سینیٹر رچرڈ شلبے کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک چوائس دے رہے ہیں کہ وہ یورینیم کی افزودگی بند کر دے یا پھر سخت پابندیوں کا سامنا کرے۔ کمیٹی نے کہا کہ ایران کے خلاف سفارتی دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جب تک کہ ایران عالمی رائے کا احترام نہیں کرتا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی سینیٹ بھی کمیٹی کے منظور کردہ بل کی توثیق کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.