تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:38

ایران کا جوہری معائنہ کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی حکام نے ایران کی جانب سے بین الاقوامی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے ماہرین کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجاازت نہ دینے پر سخت تقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہا ہے کہ ایران کا رویہ افسوسناک ہے ۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہ دینے پر امریکا کو افسوس ہے اور یہ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تہران کے رویے میں تبدیلی نہیں آ ئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران عالمی برادری کے تحفظات دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا لیکن امریکا ایران کے جوہری مقاصد جاننے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ ایران کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ پرامن جوہری توانائی کا حصول اس کا بنیادی حق ہے اور اس کا جوہری پروگرام خالصتاً پرامن مقاصد کے لئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.