تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:41

برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کورس متعارف کرادیا گیا

جیو نیوز - لندن … برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے انسداد دہشت گردی کورس متعارف کرادیا۔ یونیورسٹی آف سینٹرل لینک شائر نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی ڈگری کورس متعارف کرادیا ہے۔ یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے، جس میں انسداددہشت گردی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو ڈگری دی جائے گی۔ یہ کورس پولیس اور ایئرلائن انڈسٹری کے شعبے سے وابستہ افرادکی مشاورت سے تیارکیا گیا ہے اور سیکیورٹی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.