تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:58

گوئٹے مالا کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ،8 افراد ہلاک

جیو نیوز - گوئٹے مالاسٹی … گوئٹے مالا کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہوگئے ،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو کی سرحد کے قریب گوئٹے مالا کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گوئٹے مالا سٹی سے 500 کلومیٹر دورسینٹ لوئی پیٹن کے قریب جنگل میں پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور عملے کے چھ افراد سوار تھے جو کہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.