29 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:14
چلی میں سیکڑوں افراد کا سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہرہ
جیو نیوز - سانتیاگو… چلی میںآ ئے سن کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے سہولیات کی عدم فراہمی پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دارالحکومت سانتیاگو میں ہونے والے اس مظاہرے کو روکنے کے لیے جب پولیس نے کوشش کی تو مظاہرین مشتعل ہوگئے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔آئے سنمیں صحت اور تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دو ہفتے سے مظاہرے جاری ہیں۔