تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:14

بھارت کا پاکستان کی طرف سے منفی تجارتی فہرست میں کمی کا خیر مقدم

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے منفی تجارتی فہرست میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ نئی دلی میں میڈیا سے بات چیت میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے سوال پر ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت کے لئے منفی فہرست میں کمی کی ہے اور اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ درست سمت میں ایک اور قدم ہے۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کے میدان میں تعلقات بڑھانا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستانی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.