3 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:16
امریکا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے13 افراد زخمی
جیو نیوز - نیویارک … امریکا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ ریاست ایریزونا کے شہر Tempe میں پیش آیا، جہاں ایک نائٹ کلب میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ فائرنگ کے بعد 2 سیاہ فام افراد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں نے ملزمان کی شناخت کیلئے کلب میں موجود کئی افراد سے پوچھ گچھ کی، تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔