تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مارچ 2012
وقت اشاعت: 6:44

الجزائر:سکیورٹی فورسزکے ہیڈ کوارٹرز پرخودکش کار حملہ،24 افراد زخمی

جیو نیوز - تمن راست … شمالی افریقی ملک الجزائرکے سکیورٹی فورسزکے ہیڈ کوارٹرز پرخودکش کار حملہ جسکے نتیجے میں24 افراد زخمی ہوگئے۔ایک عربی اخبارکے مطابق دارالحکومت الجزائر سے دو ہزارکلومیٹر جنوب میں واقع شہر تمن راست میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری جیپ کو مقامی پولیس کے دفاتر میں دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں چودہ شہری اور دس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔الجزائر کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی ایس کے مطابق بم دھماکے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.