تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:1

بنگلا دیش میں سعودی سفارتکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

جیو نیوز - ڈھاکا… بنگلادیش میں سعودی سفارت کار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ڈھاکا کے ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق خلف ال علی سفارت خانے کے نزدیک زخمی حالت میں ملے انھیں فورا اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین گھنٹے بعد انتقال کرگئے۔ پولیس کے مطابق انھیں سینے کے بائیں جانب گولی ماری گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔خلف ال علی سعودی سفارت خانے میں سٹیزن افئیرز کے ہیڈ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.