10 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:2
افغان وزیر خارجہ طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر جائیں گے
جیو نیوز - کابل… افغا ن وزیر خارجہ زلمے رسول طالبان سے مصالحتی عمل سے متعلق بات چیت کے لیے قطر جائیں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسٰی زئی نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ زلمے رسول دس دن کے اندر قطر جائیں گے جہاں وہ قطر کے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذکرات پر بات چیت کی جائے گی۔جنوری میں طالبان نے قطر میں آفس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔