تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 0:23

لیبیا: بن غازی میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر راکٹ حملہ

جیو نیوز - طرابلس … لیبیا کے شہر بن غازی میں برطانوی سفارت خانے کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عرب ٹی وی کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب برطانوی سفیر کی زیر قیادت سفارت خانے کے متعدد سفارتکار بن غازی شہر کی جانب جارہے تھے۔ تاہم سفیر سمیت تمام سفارتکار محفوظ رہے۔ یاد رہے کہ لیبیا کی حکومت نے بن غازی شہر میں وزارت تیل و معدنیات کی شاخ سمیت برطانوی تیل کمپنی کو اپنی شاخیں کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.