تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 10:6

شام میں بیرونی عسکری مداخلت مناسب نہیں ، سیکریٹری جنرل نیٹو

جیو نیوز - سڈنی… نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ شام میں بیرونی عسکری مداخلت مناسب نہیں ہو گی انہوں نے شام میں عسکری مداخلت کی بجائے سیاسی حل پر زور دیا۔ آسٹریلوی صحافیوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نیٹو کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اس حوالے سے کسی اتفاق رائے میں ناکامی کی مذمت کی اور کہا کہ روس امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.