تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 15:44

طالبان سے تعلق رکھنے والے افغان شہری کو امریکہ میں عمر قید کی سزا

جیو نیوز - واشنگٹن …طالبان سے تعلق رکھنے والے افغان شہری کو امریکہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق حاجی باغچو پر امریکا میں ہیروئن فروخت کرنے کی سازش اور اس سے حاصل ہونے والی رقوم طالبان کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق حاجی باغچو پاکستان کی سرحد سے ملحق افغان علاقے میں خفیہ لیبارٹریوں میں ہیروئن بناتا رہا ہے۔ اسے حکام نے دنیا میں منشیات کے بدنام اسمگلروں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.