تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 15:44

آئیوری کوسٹ میں حکومت کیخلاف بغاوت کی کوشش ناکام

جیو نیوز - آبد جان… آئیوری کوسٹ کے حکام نے موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت کی ایک اور کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔آئیوری کوسٹ کے وزیر داخلہ حامد یقایوکو نے ٹی وی پر خطاب کے دوران بتایا کہ بغاوت کی سازش میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرکے سازش کی تفصیلات پر مبنی دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس سازش میں ملوث مزید افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سازش تیار کرنے والے صدر السانے کٹارا کو معزول کرکے عبوری حکومت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.