تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 15:44

شمالی کوریا میں لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار ہیں ،اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک … اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں لاکھوں افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار ہے، خوراک کی قلت کی وجہ سے تین میں سے ایک بچے پر غشی طاری ہو جاتی ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ شمالی کوریا میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی چھ ایجنسیوں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شمای کوریا کی دو تہائی آبادی تقریباً 16 ملین شہریوں کا حکومتی راشننگ سسٹم پر انحصار ہے۔ خوراک کی قلت کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے تین بچوں میں سے ایک بے ہوشی کا شکار ہے جس کی بنیادی وجوہات کم غذائیت بتائی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے خوراک کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام ملکوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں خوراک کی قلت آگر ہے تو مغرب اس کا ذمہ دار ہے، بے جا پابندیوں کی وجہ سے ہمارے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.