تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جون 2012
وقت اشاعت: 14:51

صومالیہ: امریکی طیاروں کے حملوں میں 35 افراد ہلاک

جیو نیوز - موغا دیشو … صومالیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے ملک کے جنوب مغربی علاقے گیڈو میں عسکریت پسند تنظیم الشباب کے دو ٹھکانوں پر کئے گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں عسکریت پسند تنظیم کے نو ارکان سمیت مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق مرنے والے افراد میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔ صومالیہ میں ماضی میں بھی اس طرح کے حملے کئے جاتے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.