20 جون 2012
وقت اشاعت: 3:16
حسنی مبارک زندہ ہیں،مصنوعی سانس دی جارہی ہے،مصری حکام
جیو نیوز - قاہرہ . . . مصری حکام نے سابق صد ر کے انتقال کی خبر کی تردید کردتے ہوئے کہا ہے کہ حسنی مبارک زندہ ہیں۔مصری حکام کے مطابق حسنی مبارک زندہ ہیں اورانہیں مصنوعی سانس دی جارہی ہے۔حسنی مبارک کو جیل میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد حسنی مبارک قاہرہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔چند روز قبل حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔