تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جون 2012
وقت اشاعت: 0:21

برطانوی شہر اولڈ ہیم کے مکان میں دھماکا ،بچہ ہلاک

جیو نیوز - لندن…برطانوی شہر اولڈ ہیم میں ایک مکان میں گیس لیکج کی وجہ سے ہونیوالے دھماکے نے مکان کی چھت اڑا دی۔واقعے میں ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اولڈ ہیم کے علاقے شاوہ میں گنجان آباد علاقے میں دوپہر کے وقت گیس لیکج سے بہت بڑا دھماکا ہوا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے سے متاثرہ مکان کے علاقے نزدیکی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لیلیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے چند لمحے پہلے ہی گیس کی بو پھیلنے کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.