تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جون 2012
وقت اشاعت: 15:16

بنگلادیش اوربھارت کو متاثرین سیلاب کیلئے امداد کی پیش کش

جیو نیوز - اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کے ادارے آفس فار کوآڈینیشن فار ہیومینٹیرین آفس نے بنگلہ دیش اوربھارت کو متاثرین سیلاب کیلئے امداد کی پیش کش کی ہے۔ ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اوربھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔ دونوں ملکوں میں مون سون کی بارشوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ شدید بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بھارت کے کئی متاثرہ علاقوں کے زمینی رابطے معطل ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.