تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:0

برطانیہ،دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام،7افراد گرفتار

جیو نیوز - لندن… برطانیہ میں پولیس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں مزید سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی یارک شائر میں موٹروے پر ایک گاڑی کو انشورنس کاغذات نہ ہونے پر قبضے میں لیا گیا۔گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔جس کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گاڑی کے مالک،ڈرائیور اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی اور ان سے تفتیش جاری ہے۔برطانیہ میں لندن اولمپکس کے آغاز میں تین ہفتے رہ گئے ہیں اور دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔برطانوی پولیس نے گزشتہ ہفتے بھی 6افراد کو دہشت گردی کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.