11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:10
امریکی تسلط ختم ہو رہا ہے جلد ہر طرف انصاف قائم ہو گا،احمدی نژاد
جیو نیوز - تہران…ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا پر امریکی تسلط ختم ہو رہا ہے جلد ہر طرف انصاف قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات تہران میں جاری پہلی خواتین بیداری اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کانفرنس میں چوراسی ممالک کی نمائندہ خواتین شرکت کر رہی ہیں۔صدر احمدی نژاد کاکہنا تھا کہ پوری دنیا میں انسانوں کو آزادی حاصل نہیں، امریکا چہرہ بدلتا ہے پالیسی نہیں بدلتی۔تیل کی ضرورت پرمشرق وسطیٰ پر حملہ آور ہو جاتا ہے،ان کاکہنا تھا کہ خواتین عالمی انصاف کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھیں،مائیں اپنے بچوں کو ایمان اور توحید کی لوریوں کے ساتھ دودھ نہیں پلائیں گی تو وہ ایسے نوجوان بنیں گے جو ایٹم بم بنا کر لوگوں کو ہلاک کردینگے۔