تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:4

برطانوی امیر خاتون Rausing پراسرارطورپرلندن میں مردہ پائی گئی

جیو نیوز - لندن. . . .برطانیہ کی امیرترین خواتین میں سے ایک Rausing Eva پراسرارطورپرلندن میں مردہ پائی گئی ہیں اوران کی موت کے حوالے سے ایک شخص سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مشروبات کی ایک نامور کمپنی سے تعلق رکھنے والی Rausing Eva کی لاش لندن میں ان کے گھر سے ملی۔ان کے شوہر کی دولت ساڑھے 5ارب پاونڈ سے بھی زیادہ ہے۔اسی موت کے حوالے سے حراست میں لیے گئے49برس کے شخص سے ساوتھ لندن کے پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی جارہی ہے۔جس کے قبضے سے منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔ایو ا اور ان کے شوہرکو سن دوہزار8میں منشیات اسکینڈل کاسامنابھی ہوچکاہے تاہم مقدمے کی کارروائی روک دی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.