11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:43
چلی میں مچھیرے سڑکوں پر، پولیس نے پانی کی توپیں چلا دیں
جیو نیوز - سانتیاگو… چلی کے شمالی علاقوں میں مچھیرے سڑکوں پر آگئے،مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے پولیس نے پانی کی توپیں چلائیں، آنسو گیس پھینکی، چلی میں مچھیروں کے لیے نئے قانون پر سیکڑوں ماہی گیر وں نے سڑکوں پردھمال مچادیا ، مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھروں کی برسات کردی۔ سانتیاگو کے شمالی علاقے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیا قانون کوٹے میں کمی کا سبب بنتا ہے اور وہ بڑھتے ہوئے فیول کی قیمتوں سے بھی پریشان ہیں، ، مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے پولیس نے پانی کی توپیں چلائیں ، آنسو گیس پھینکی۔